پنجاب یونیورسٹی میں کلینیکل سائیکالوجی میں نئے رحجانات کے حوالے سے کانفرنس کل ہو گی
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام کلینیکل سائیکالوجی میں نئے رحجانات پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کل 21مارچ کو ڈاکٹر پرویز حسن ہال یونیورسٹی لاء کالج میںمنعقد ہو رہی ہے۔جس میں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، سابق چئیر مین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد، شرکت کریں گے۔