کنٹرولر امتحانات کا منڈی فیض آباد میں چھاپہ امیدواروں کی جگہ پیپر دیتے 2 نوجوان گرفتار
لاہور(سٹاف رپورٹر) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے تحت جاری سیکنڈری سکول امتحانات (جماعت نہم) سالانہ 2019ء کے سلسلے میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل نے امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ریحان والا منڈی فیض آباد میں دورانِ معائنہ دو جعلی امیدوار پکڑے، تفصیلات کے مطابق رول نمبر 189568، احتشام الحق کی جگہ عثمان ناصر اور ول نمبر 189720، زین اکبر کی جگہ علی حسن پیپرز دے رہے تھے۔ اس معاملے میں دونوں کو تلبیسِ شخصی ایکٹ کے تحت حوالہ زنداں کیا گیا۔