شاعروں ، ادیبوں ، دانشوروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: گورنر پنجاب
لاہور ( پ ر ) ادیب شاعرو دانشور معاشرے کا دل دماغ ہوتے ہیں، تاریخ بتا تی ہے کہ شاعروں ادیبوں نے قوموں کی زندگی بدل ڈالی، یہ بات گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ڈاکٹر عارفہ صبح خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے کہ نامور صحافی ادیبہ شاعر ہ اور دانشور ڈاکٹر عارفہ صبح خان کی ایک ہفتہ قبل کتابوں کی تقریب پذیرائی گورنر ہائوس میں منعقد کی گئی تھی۔ صدارت اور میزبانی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کی تھی۔ ڈاکٹر عارفہ صبح ان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوباما شعرا قوم کا مغز ہیں۔ ہم اپنی حکومت میں جہاں اردو کو قدرو منزلت دے رہے ہیں۔ وہاں ادیبوں شاعروں اور دانشوروں کو بھی انکے کام کے مطابق عزت اور مقام دیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے علمی ادبی حلقوں کے لئے گورنر پنجاب کی اس عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا۔