شاہ سری سقطیؒ کے عرس کی اختتامی تقریب آج ہو گی
لاہو (پ ر) سلسلہ عالیہ آصفہ نقیبہ‘ آصف آباد سرگودھا میں پروفیسر صوفی محمد آصف شاہ جہانگیری‘ حسنی نقیبی نے تین روزہ جشن شاہ سری سقطیؒ کا افتتاح کیا۔ جس میں پہلے دن صوفیانہ محفل مشاعرہ اور درود و سلام کی تقریبات ہوئیں۔ آج رات محفل سماع اور کل محفل رنگ ہو گی۔ ملک بھر اور بیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عرس کی تقریبات آج بھی جاری رہیں گی۔