پاکستان سے دشمنی مہنگی پڑ گئی‘ بھارت سے2عالمی ایونٹس کی میزبانی سے محروم
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے دشمنی مہنگی پڑ گئی ۔ بھارت کو دو عالمی ایونٹس کی میزبانی سے محروم کر دیا گیا ۔ ٹینس جونیئر ورلڈ کپ بھارت کی بجائے تھائی لینڈ میں ہوگا۔ایونٹ 8سے 13اپریل تک ہونا تھا تاہم بھارتی ٹینس فیڈریشن نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے ایونٹ نہیں کراسکتے ۔ اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی ۔ بھارت سے جونیئر فیڈریشن کپ کی میزبانی بھی چھین لی گئی ہے ۔