بھارت ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا غلط استعمال کرتا ہے: میکال ذوالفقار
لاہور(کلچرل رپورٹر ) پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے بھارتیوں کے پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا منفی اورغلط استعمال کرتا ہے۔ بھارتی پہلے پاکستانی فنکاروں کا منفی اور غلط استعمال کرتے ہیں اور پھر انہیں آلہ کار بناکر مشکلات میں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔ہمیں بھارت میں وہ عزت بھی نہیں دی جاتی جس کے ہم حقدار ہیں۔بھارتی ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کو مشکلات اورتنازعات میں دھکیل دیتے ہیں۔، وینا ملک کی مثال ہی لے لیجئے جب ان کا فوٹوشوٹ ریلیز ہوا وینا ملک تنازع کا شکار ہوگئی تھیں اور ان پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اپنے ملک میں کام کرنا پسند ہے جہاں مجھے اپنے چاہنے والوں سے بے حد عزت ملتی ہے۔