اداکاری کا فیصلہ کرلیا‘ بڑی سکرین پر قسمت آزماؤں گی:انیقہ علی
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ انیقہ علی کا کہنا ہے کہ اب بڑی سکرین پر بھی قسمت آزماؤں گی۔ میری فلم روک سکو تو روک لو کی شوٹنگ عید الفطر کے بعد شروع ہو جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ پاکستان اور برطانیہ میں ہو گی۔ فلم کی ہدایت کاری علی شاہ اور جولیٹ راؤ دیں گے جبکہ فلم کے پروڈیوسر محمد اقبال بٹ ہیں۔ معاون فلمساز عامر اقبال بٹ اور کاشی بٹ ہیں۔ یہ فلم ناظرین کو ضرور پسند آئے گی۔ فلم میں ان تمام پہلوؤں پر کام کیا جائے گا جو ناظرین کو سینما گھروں تک لانے میں مدد دے۔ میں ایک نیا کیرئیر شروع کرنے جا رہی ہوں مجھے ہمیشہ گلوکاری میں پرستاروں نے بہت سپورٹ کیا ہے۔مختلف پروگراموں کی میزبانی اور گلوکاری کے بعد اداکاری کا فیصلہ کیا ہے اس شعبے میں بھی پرستاروں کو مایوس نہیں کرونگی۔ اداکاری مشکل کام ہے لیکن بہت سوچ سمجھ کر قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے۔