ادبی وثقافتی پروگرامز کو حتمی شکل دینے کے انتظامات مکمل کئے جائیں:توقیر ناصر
لاہور(کلچرل رپورٹر) چیئرمین لاہورآرٹس کونسل توقیر ناصر کی صدارت میں اجلا س ہوا ‘ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان،ذوالفقار علی زلفی، نوید بخاری ، آفتاب احمد انصاری،صبح صادق ،منیٰ ہارون، خرم نویل‘ نیاز حسین لکھویرا،حسیب پاشانے شرکت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ لاہورآرٹس کونسل میں کلچر کے فروغ کیلئے آئندہ سہ ماہی میں ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد،تھیٹر ورکشاپ،کلچر صوفی کانفرنس،چترال فیسٹیول ، ینگ آرٹسٹ نمائش ودیگر ادبی وثقافتی کانفرنس کو حتمی شکل دینے کے انتظامات مکمل کئے جائیںگے۔ چیئرمین نے اجلاس میں 23مارچ کے حوالے سے ہونے والے پروگراموں کا جائزہ بھی لیااور اسے بھرپور طریقے سے منانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔