گورنر پنجاب سے مونس الٰہی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے (ق) لیگ کے رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے ملاقات کی ۔ چوہدری مونس الٰہی نے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں سیاسی سمیت دیگر ایشوزکے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک میں نہ صرف پارلیمنٹ سمیت تمام اداروںکو مضبوط کیا جائیگا بلکہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائیگا جبکہ دوسری طرف گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آرٹ لینگوئج اینڈ کلچرکی تیار کردہ دنیا کی پہلی’’پنجابی ڈکشنری‘‘ کی تقریب رونمائی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میںصوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام بخاری ‘ ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف سمیت اہم شخصیات شر یک ہوئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دنیا کی پہلی پنجابی ڈکشنری پر پلاک اور صغریٰ صدف کو مبادکباد دیتا ہوں جو پنجابی زبان اور ثقافت کے فروغ کیلئے بھر کام کررہی ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد گورنر ہائوس لاہور میں بھی پنجابی ثقافت کا دن منایا جائے گا۔ اب بہت جلد راولپنڈی اور ملتان کے ریڈیو سٹیشن مکمل کرلیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نجابی ڈکشنری کے بعد رومن اور انگریزی پلاک کے اگلے پروجیکٹ ہونگے۔