انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر برقرار اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے کا اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر)گزشتہ روز سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 139 روپے 39 پیسے برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کے اضافے سے 139 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں یورو 16 پیسے مہنگا ہو کر 158 روپے 26 پیسے کا ہو گیااور برطانوی پاونڈ 19 پیسے مہنگا 184 روپے 89 پیسے کا ہو گیا۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 158 روپے 50 پیسے ہو گئی او ر برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 185 روپے ہو گئی ۔