تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف ممکنہ طور پر تحریک عدم اعتماد لانے کی مخالفت کردی
چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ طور پر عدم اعتماد کی تحریک لانے کے معاملے پر تحریک انصاف ڈٹ گئی۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کہتے ہیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔تحریک عدم اعتماد لانا آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے صرف قرارداد ہی لائی جا سکتی ہے، عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اقدام ناکام ہوگا۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ایوان کے تقدس کو کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ اگر حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کی گئی تو ن لیگ کو پھر منہ کھانا پڑے گی۔ اپوزیشن لیڈر ہمارا حق ہے ,فاٹا سمیت کسی بھی سینیٹر سے استفسار کریں وہ پی ٹی آئی کے حق کی بات کرے گا۔ اعظم سواتی کہتے ہیں اس وقت اپوزیشن کو ن لیگ سے مقابلے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے.