شہبازشریف کا تینوں بڑوں کا ایک ساتھ مل بیٹھنےکا بیان آئی واش ہے، نوازشریف فرعون ہے تو چوہدری نثار چھوٹافرعون ہے:خورشیدشاہ
وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیانات پر ردعمل میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا تینوں بڑوں کے مل بیٹھنے کا بیان آئی واش ہے۔ شہبازشریف پہلے اپنی پارٹی میں تو اداروں سے ٹکرائو ختم کرائے۔ انہوں نے نوازشریف کو فرعون کہنے پر چوہدری نثار پر تنقید کرتے ہوئے انہیں چھوٹا فرعون قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی لیڈر کیساتھ ایک دن بھی گزار لیا جائے تو اسے ایسے نہیں کہنا چاہیے۔ اگرنوازشریف فرعون ہے توسب سے بددیانت آدمی وہ ہے جس نے خود فرعون کیساتھ وقت گزارا۔ چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ نوازشریف انہیں خود جماعت سے نکال دے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنا پروگرام دیتی ہیں مگر عمران خان نے مستقبل کا کوئی منشور نہیں دیا۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن دونوں کا منشور سیاست کو بدنام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کا دعوی کرنا غیرجمہوری ہے، پوری کوشش ہے نگران وزیراعظم کا مسئلہ پارلیمنٹ میں طے ہو، نگران وزیراعظم کیلیے ابھی کسی نے نام نہیں دیے، اپوزیشن جماعتیں جلسوں کے بجائے مجھے نام دیں۔