پاکستان پیپلزپارٹی کے لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نیویارک میں انتقال کر گئے۔ ایاز سومرو عارضہ قبل میں مبتلا تھے اور نیویارک کے مین ہیٹن ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ایاز سومرو کے بھائی عرفان سومرو نے بتایا ہے کہ ایاز سومرو کو 20 روز قبل علاج کے لئے امریکہ لے جایا گیا تھا اور ان کی میت پاکستان لانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ امریکہ کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازیں بند ہونے سے میت پاکستان لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایاز سومرو کا شمار پی پی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ ایاز سومرو 2013ء کے عام انتخابات میں لاڑکانہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے گذشتہ پی پی دور حکومت میں ایاز سومرو ملک کے وزیر قانون بھی رہ چکے ہیں۔ایازسومروپچھلے 40 سال سے پیپلزپارٹی سے وابستہ تھے، وہ 10 سال پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ اورڈسٹرکٹ بارکے صدررہے اورلا منسٹر سندھ بھی رہے۔دوسری جانب آصف زرداری نے ایازسومروکے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایازسومرو پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ تھے، ان کی جمہوریت اور پارٹی کے لیئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اورپارٹی اور بھٹو خاندان ایاز سومرو کے انتقال پر غمزدہ ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38