ہارس ٹریڈنگ کے سبب سینٹ الیکشن افادیت کھوچکے: عشرت بھلر
رائیونڈ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء چودھری عشرت بھلرنے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے سبب سینٹ انتخابات اپنی افادیت کھو چکے ہیں، کالعدم قراد دیئے جائیں ہارس ٹریڈنگ کا نتیجہ ہے کہ پولنگ کے دوران ارکان اسمبلی ووٹ لہرا کر دکھاتے رہے،خفیہ رائے شماری کی دھجیاں اڑائی گئیں،شور مچانے والوں کی منتخب صوبائی حکومت کے خلاف سازشیں کبھی کا رگر نہیں ہوں گی، پہلے ہی منفی سیاست سے ملکی ترقی اور خوشحالی میں جوخلا پیدا ہوا ہے اس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔