نواز ، شہباز کے الگ بیانہ سے پارٹی کی تقسیم ظاہر ہوگئی: رانا نثار راٹھ
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ نوازشریف کی سیاسی کشتی آخری ہچکولے لے رہی ہے ، جلد کہیں گے کہ مجھے پنجاب سے کیوں نکالا،انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عدلیہ سے پنجہ آزمائی میں اخلاقیات اور قانون کی تمام حدیں عبور کرڈالی ہیں،سرعام بینروں اور اشتہارات پر دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ قاعدے میں رہوگے تو فائدے میں رہوگے ، نوازاور شہبازکے الگ بیانیہ سے شریف خاندان اور پارٹی تقسیم ہوگئی ہے ،پنجاب سے 18ارکان اسمبلی پارٹی سے بغاوت کیلئے پرتول رہے ہیں اور کسی بھی وقت تحریک انصاف کیساتھ شامل ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے سرکاری اشتہارات کو ذاتی مشہوری کیلئے استعمال کرنے پر پابندی لگاکر مرد مجاہدوں والا کام کیا ہے۔