مسلم لیگ ن کی دھونس اور دھاندلی کی سیاست دم توڑ چکی ہے: رانا اسداللہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 142 رانا اسد اللہ خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 2013ءکی طرح 2018ءکے انتخاب کو بھی مینج کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ الیکشن میں پری پول رگنگ شروع ہو چکی ہے ، تحریک انصاف متوقع دھاندلی روکنے کیلئے بھرپور پیش بندی کر رہی ہے۔