سات منشیات فروش گرفتار 14 کلوچرس اسلحہ برآمد
فیروز والہ (نامہ نگار) سرکل شاہدرہ مریدکے اور فیروز والہ سرکل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساتھ افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چودہ کلو چرس پونے دو سو لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے اس ضمن میں وقاص احمد، تنویر احمد، عابد وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد وقار احمد اورفاروق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ کلاشنکوف پسٹل اور کرسیاں برآمد کر لی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔