سٹیج اداکارہ کے قتل کیس کی سماعت، مقتولہ کے والد کی طلبی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سیشن کورٹ نے اسٹیج ادکاہ سنگم رانا کے قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے متقولہ کی والدہ کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تینوں ملزمان پیش ہوئے۔ملزمان میں آکاش رمضان، آمنہ اور فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ایف آئی آر کی مدعیہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔