رکشہ ڈرائیور قتل، 35 سالہ خاتون پراسرار طور پر ہلاک
لاہور( سٹاف رپورٹر)مناواں کے علاقہ میں30سالہ رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا کر تفتیش شروع کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ اڈا چھبیل کا رہائشی 30سالہ سلمان نشہ کا عادی تھا، سلمان گھر میں مردہ حالت میں پڑا تھا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ انویسٹی گیشن ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ تھانہ ہڈیارہ کے علاقہ میں 35سالہ خاتون پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ جمع کروا دی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کے سر میں زخم کے نشانات ہیں بظاہر لگتاہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے معلو م ہو اہے کہ تھانہ ہڈیارہ کے رہائشی افتخار احمد کی بیوی فرزانہ گھر میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔ مختلف پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے۔