پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 25مشکوک افراد گرفتار
لاہور(سٹاف رپورٹر+نامہ نگار)پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روزمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران25مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کی بھای نفری نے سرچ آپریشن کے دوران گھروں کے علاوہ ، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز ،فیکٹریوں اور مختلف دفاترمیں بھی چیکنگ کی اور شہریوں کے بائیو میٹرک مشینوں کے زریعے کوائف چیک کئے۔