فیروز والہ :ٹریفک حادثات میں محنت کش جاں بحق، 7 افراد زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں محنت کش ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار ویگن نے سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں ظفر نامی ہلاک ہو گیا حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا فیکٹری ایریا پولیس نے رپورٹ درج کر لی بائی پاس چوک کے قریب ٹرک الٹنے سے ڈرائیور شہباز اور اس کا ساتھی زخمی ہو گئے دیگر حادثات میں عرفان عارف عدیل اور احمد علی زخمی ہو گئے ۔