محکمہ سیاحت میں16 افراد کی غیر قانونی بھرتیاں نیب خیبر پی کے نے انکوائری شروع‘ ریکارڈ مانگ لیا
پشاور(بیورورپورٹ)قومی احتساب بیورو خیبرپی کے نے محکمہ سیاحت میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف بھی انکوائری شروع کردی ہے ،نیب نے تمام غیر قانونی بھرتی افراد کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔محکمہ سیاحت خیبر پی کے میں مالم جبہ سکینڈل کے بعد نیب نے دوسری انکوائری شروع کردی ،موجودہ حکومت نے محکمہ سیاحت میں16 سے زائد افراد کو بغیر کسی اشتہار بھرتی کیا جس کیخلاف نیب نے انکوائری شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ سیاحت نے نیب کو ان تمام ملازمین کی لسٹ فراہم کردی جن کو بغیر کسی اشتہار اور انٹرویو بھرتی کیا گیا ،نیب کو فراہم کردہ لسٹ میں ان ملازمین کے نام بھی شامل ہے جن کو محکمہ سیاحت نے حال ہی میں گریڈ 17میں مستقل کردیا ہے ۔