جامشورو: موٹروے پر تیز رفتار کار ٹریلر میں جاگھسی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
جامشور(صباح نیوز)جامشورو میں ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے قریب تیز رفتار کار ٹریلر میں جاگھسی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو ایم نائن موٹر وے پر نوری آباد کے قریب تیز رفتار گاڑی ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے باعث کار میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو ئے۔حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچی، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں دوران علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت محمد شاکر میمن ، محمد عمیر میمن اور محمد فرحان میمن اور زین العابدین کے نا م سے ہوئی ہے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے شکار افراد کراچی سے حیدرآباد جا رہے تھے۔