پی ٹی وی لاہور سنٹر کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے پروگرام کی ریکارڈنگ
لاہور( کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن ماضی کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان کے پروقار موقع پر خصوصی نشریات پیش کر رہا ہے ۔اس سلسلے میں پی ٹی وی لاہور سینٹر کے شعبہ حالات ِ حاضرہ کی پروڈیوسر صائمہ نذیر نے ایک خصوصی پروگرام کی ریکارڈنگ کی۔پروگرام کی ایگزیکٹو پروڈیوسر مبشرہ سلطان ہیں جبکہ اس کی میزبانی کے فرائض سعدیہ انور اور انور زیب نے ادا کئے۔ پروگرام کو ناظرین 23 مارچ کی شام پانچ سے چھ بجے کے درمیان دیکھ سکیں گے ۔ پروگرام میں جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ گولڈ میڈلسٹ،ڈاکٹر عالیہ آفتاب، پروفیسر ڈاکٹر امجدعباس مگسی اور معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے خصوصی شرکت کی۔