پولن الرجی کیمپ نے آبپارہ میں کام شروع کردیا
اسلام آباد ( وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ فری پولن الرجی ریلیف کیمپ نے 20 مارچ بروز منگل سے آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں کام شروع کردیا ہے۔ کیمپ میں تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں گی اور اوقات کار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ہونگے۔ کیمپ میں بچوں ، خواتین اور مردمریضوں کے کئے علیحدہ کاونٹر ہونگے ۔کیمپ میں ایلوپیتھی ، ہومیوپیتھی اور طب یونانی طریق کار کے مطابق علاج معالجہ کی سہولتیں فری میسرہونگی اور یہ کیمپ 30مارچ تک لگے گا۔