فاٹا میں امن خطے سمیت پوری دنیا کیلئے ایک چیلنج ہے،مقررین
ٓٓٓاسلام آباد(جنرل رپورٹر)فاٹا کے عوام پچھلے پندرہ سالوں سے بنیادی سہولیات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،نقیب اللہ محسود پوری قوم کا بیٹا تھا اس کے قاتل رائو انوار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔آل فاٹا لو یہ جرگہ(چلوختائی)۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل فاٹا لویہ جرگہ (چلوختائی)کے عہدیداروں نے کہا فاٹا میں امن اس خطے سمیت پوری دنیا کے لئے ایک چیلنج ہے،جرگہ مشران میں جاوید شوبی خیل محسود وزیرستان ،خبیب نور اورکزئی،وارث خان آفریدی،شہزادہ دوست محمد آف وزیرستان ،عطاء اللہ سمیت دیگر چالیس رکنی کمیٹی ممبران نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا فاٹا کے عوام نے جنگ کو دوران بہت سی جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اور جنگ کے دوران جن متاثرین کے مکانات تباہ ہوئے حکومت اس علاقے کا سروے کر کے نئے مکانات تعمیر کروائے،فاٹا میں انڈسٹریل زون لگائے جائیں اور فاٹا میں موجود قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر وہاں کے عوام کو روزگار فراہم کیا جائے،قدرتی وسائل کی مد میں وصول ہونے والے پیسوں کو فاٹا کے عوام کی فلاح و بہبود پر لگایا جائے،حکومت فاٹا کے تمام سیکٹرز میں وہاں کے عوام کے لئے صحت ،تعلیم ، بجلی آبپاشی ،زراعت ،جنگلات، جیسے اداروں میں سپشل پیکج کا اعلان کرے ۔