صحت مند معاشرے کیلئے کھیل اہمیت کے حامل ہیں: محمد صادق
کوٹری (نامہ نگار)صحتمند معاشرے کے لیے کھیل خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں تاہم یہ بات انتہائی خوش آئندہ ہے کہ ضلع جامشورو میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ جامشورو کے وائس چیئرمین محمد صادق علی شورو نے سکندر علی شورو کرکٹ اکیڈمی کی فائنل تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کوچز ،کھلاڑیوں میں شیلڈز ،کٹس اور دیگر انعامات تقسیم کیے ۔تقریب میں ٹاؤن وائس چیئرمین لیاقت علی خاصخیلی کونسلروں ممتازعلی راہوجو اور شازیہ سلطانہ نے بھی شرکت کی ۔محمد سلیم اعوان نے ضلع میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی مشیر ڈاکٹر سکندر شورو کی خدمات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اگر شخصیات کا کھیلوں کے فروغ میں اسی طرح کا تعاون جاری رہا تو کھیلوں کے شعبے میں ضلع جامشورو ایک ممتاز مقام اختیار کرسکتا ہے ۔