انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،چوہدری عبدالرئوف
اسلام آباد( نا مہ نگار) رئیل سٹیٹ ویلفیئر گروپ کے نامزد صدر چوہدری عبدالرئوف نے کہا ہے کہ31 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،ہم نے رئیل سٹیٹ سے وابستہ برادری کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد منصوبہ جات تیار کرلئے ہیں ،۔ان خیالات کا اظہار رئیل سٹیٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری عبدالرئوف نے کہا ہے کہ 31مارچ کو ہونے والے انتخابات میں رئیل سٹیٹ ویلفیئر گروپ نے بھر انتخابی مہم شروع کر دی ہے ، اور ہم انتخابی نشان پھول کے تحت بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ،