ریئرایڈمرل عمران احمد نے پاک بحریہ کی لاجسٹک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد (آئی این پی) ریئرایڈمرل عمران احمد نے پاک بحریہ کی لاجسٹک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، نئے کمانڈر لاجسٹک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، کمانڈر ایئرمایڈمرل عمران احمد جہازوں کی بحالی و مرمت ،یونٹس کی لاجسٹک سپورٹ اور سہولیات کے سربراہ ہوں گے۔ پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایئرایڈمرل عمران احمد نے پاک بحریہ کی لاجسٹک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، کمان سبکدوش ہونے والے کمانڈر لاجسٹک ریئرایڈمرل وزیر خان سے حاصل کی۔ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران نئے کمانڈر لاجسٹک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ کمانڈر ریئر ایڈمرل عمران احمد جہازوں کی حبالی و مرمت، یونٹس کی لاجسٹک سپورٹ اور سہولیات کے سربراہ ہوں گے، کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں، جوانوں اور سویلین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔