گجرات: کالج میں 2 گروپوں کی لڑائی‘ بااثر ملزموں کا 3 طلبہ کو ڈیرے پر لیجاکر تشدد
گجرات+ لاہور (نامہ نگار+ خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ سویڈش کالج کے دوگروپس میں لڑائی کا بدلہ لینے کیلئے ایک گروپ نے اپنے ہی کالج کے فرسٹ ایئر کے 3طالبعلموں کو اسلحہ کے زور پر اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنا ڈالاتفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے رہائشی گورنمنٹ سویڈش کالج کے تینوں طالبعلموں حسنین ، زین ، اُاسامہ کوساہنوال کے قریب محنت کش قاسم انصارکے ڈیرے پر لیجا کر3 گھنٹے تک انہیں برہنہ کرنے کے بعد مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا انہیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی ، بلیک میل کرنے کیلئے کالج کے ساتھی طلباء اور متاثرہ لڑکوں کے والدین کو بھی ویڈیوزبھی واٹس اپ کر دیں بااثر ملزم مکرم اور علی سویڈش کالج کے ہی طالبعلم ہیں جس نے محض اس لئے تینوں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کہ کچھ عرصہ قبل زین ، اُسامہ ، حسنین کے دوست کیساتھ اسکا جھگڑا ہوا تھا جسکا بدلہ لینے کیلئے حافظ قرآن نوجوان حسنین اسکے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ڈی پی او گجرات جہانزیب نذیر خاں نے بتایا کہ حسنین ذوالفقار کے والد ذوالفقار کی رپورٹ پر تھانہ رحمانیہ نے ڈیرہ فراہم کرنیوالے قاسم انصاری ،طالبعلم مکرم ، علی وغیرہ 9ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے دوملزموں مکرم اور قاسم کو گرفتار کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ طلبا پر تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔