بینظیر بھٹو ہسپتال میں بجلی کا طویل بریک ڈائون ، مریضوں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو ہسپتال میں پیر کے روز بجلی کے طویل بریک ڈائون سے چیک اپ کیلئے آنے والے مریضو ں کو اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ سے مریضوں کو کمپیوٹر سے پرچی بھی جاری نہ ہوسکی جس سے مریضوں کی لائن او پی ڈی سے ہسپتال کے بیرونی گیٹ تک پہنچ گئی خواتین مریضوں کو سب سے زیادہ مشکلات درپیش رہیں مریض مطالبہ کرتے رہے کہ ہمیں ہاتھ سے لکھی پرچی بنادیں لیکن ہسپتال کے عملے نے ایسا کرنے سے معذرت کرلی اور موقف اختیار کیا کہ بجلی آئے تو پرچی کمپیوٹر سے نکلے گی مریضوں نے اصرار کیا کہ ہسپتال انتظامیہ جنریٹر چلا لے لیکن ہسپتال کے عملے نے جواب دینے کی بجائے خاموشی اختیار کئے رکھی ۔