صدیق پبلک سکول سیکنڈ شفٹ کے طلباء و طالبات کا راولپنڈی پریس کلب کے باہر شدید احتجاج
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کی جانب سے دسویں جماعت کے 4پیپر دوبارہ لئے جانے کی اطلاعات پر صدیق پبلک سکول سیکنڈ شفٹ کے طلباء و طالبات نے راولپنڈی پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ میٹرک کے پیپر دے چکے ہیں دوبارہ نہیں دیں گے ہمارا تعلیمی سال ضائع کرنے کی سازش کی جا رہی ہے طلحہ ، فضیل خان ، حماد، نعمان احمد ، فاطمہ اورملائکہ نامی طلباء و طالبات کے مطابق راولپنڈی بورڈ نے پہلے یہ کہا کہ فزکس اور انگلش کے2پیپرز دوبارہ لئے جائیں گے لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ بائیو اور کیمسٹری کے پیپرز بھی دوبارہ لیں گے جن کے دوران چھٹی نہیں ہو گی طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ از سرنو تیاری کا وقت ہی نہیں دیا جا رہا اس لئے ہم جو پیپر ہم پہلے دے چکے ہیں وہ دوبارہ نہیں دیں گے مظاہرے میں شامل طلباء نے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم پنجاب بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے معاملات کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف فراہم کرے اور ہمارا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچائے۔