ڈسٹرکٹ پراسیکوشن برانچ راولپنڈی میں تعینات اہلکاروں کی 10روز سے ہڑتال جاری
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ڈسٹرکٹ پراسیکوشن برانچ راولپنڈی میں تعینات اہلکاروں کی جانب سے 10روز سے جاری ہڑتال کے باعث سینکڑ وں مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش نہ ہونے سے فوجداری عدالتوں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔ یاد رہے کہ پراسیکیوشن برانچ کے اہلکاروںنے سروس سٹرکچر اور پراسیکیوشن الاوئنس سمیت دیگر مراعات نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال کر رکھی ہے جس کے باعث ضلع بھر کے تھانوں کے چالان عدالتوںمیں نہ بھجوائے جا سکے جس سے مختلف عدالتوں نے زیر سماعت ضمانت کی درخواستوں پر ڈائریکٹ پولیس سے ریکارڈ طلب کرناشروع کر دیا ہے۔