رضا منور نے چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر ملک محمد خان اعوان مدت ملازمت پوری کر کے 12 اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ گریڈ 21 کے افسر رضا منور نے چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 21 کے افسر مصطفیٰ سجاد حسن نے چیف کمشنر ایل ٹی یو اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 20 کی افسر رخسانہ سعید 10 جولائی کو مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو جائیں گی۔ گریڈ 20 کی افسر آمنہ حسن‘ حنا کرم اور گریڈ 19 کے افسر بشیر احمد نے تبادلہ کے بعد نئے مقام تعیناتی پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔