ریٹائر ہونیوالے جسٹس دوست محمد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ہونے والے جج، جسٹس دوست محمد خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ، چیف جسٹس ودیگر ججزکی جانب سے نیک خواہشات کے ساتھ سوینیئر، شیلڈ ویگر تحائف پیش کیئے گئے ۔اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریٹائرڈ ہونے والے جج دوست محمد خان کی انصاف کی فراہمی کے عمل میں خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہاللہ تعالی انہیں خوشحال صحت مند لمبی زندگی عطاء فرمائے۔