گریڈ 20 کے افسر روشن علی شیخ کی خدمات وزارت تجارت کے سپرد
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تعینات ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ بیس کے افسر روشن علی شیخ کی خدمات ڈیپوٹیشن مدت کے لئے وزارت تجارت کےحوالے کر دی ہیں جہاں انہیں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان میں اہم عہدے پر لگایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پیر کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔