این اے 125 انتخابی دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125میں مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ، جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مناسب وقت پر فیصلہ سنائیں گے، عدالت عظمیٰ نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی اپیل پر 19 سماعتوں کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی تو حامد خان کے وکیل محمد حسین چوٹیہ نے دلائل میں کہا کہ این اے 125 میں انتخابی عملہ تبدیل کیا گیا اور انتخابی عمل میں قواعد کی پابندی نہیں کی گئی، درجنوں فارم 14 پر کرتے ہوئے بھی قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، عدالتی فیصلوں سے متعلق دلائل دہرانے پر جسٹس شیخ عظمت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی نظیریں پیش کرنے کیلئے 15 منٹ دئیے گئے تھے، آپ نے پنتالیس منٹ لگا دیے، پھر گلہ مت کرنا کہ الیکشن سے قبل فیصلہ نہیں آیا۔
فیصلہ محفوظ