صوفی خورشید عالم کے 100 ویں یوم ولادت پر کیلی گرافی کانفرنس
لاہور (کلچرل رپورٹر) کیلی گرافر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام دبستان اقبال گلبرگ میں صوفی خورشید عالم خورشید رقم کے 100 ویں سال پیدائش کی نسبت سے آج ایک کیلی گرافی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے خطاطی کے ماہرین شریک ہوئے سیکرٹری جنرل عرفان قریشی نے کہا کہ صوفی خورشیدعالم اعلیٰ پائے کے خطاط ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ کے ولی تھے انہیں دکھاوے اور سخنت گیری سے کوئی واسطہ نہ تھا صدر خورشید عالم گوہر قلم نے کہا کہ صوفی صاحب کے محاسن کتاب لکھے بغیر بیان نہیں ہو سکتے آپ خطاط کے ساتھ ساتھ کمال درجے کے شاعر بھی تھے اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر غیر معمولی عبور رکھتے تھے فطرت سے لگا¶ ایسا تھا کہ باغ میں پودوں کے درمیان نماز پڑھنا طبیعت کو بہت پسند تھا مولانا عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ جس شخص کے قلم سے قرآن حکیم اور حدیث رسول لکھی گئی ہوا سے اللہ کے سوا کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ڈاکٹر محمد اقبال بھٹہ نے کہا کہ میںصوفی صاحب کا شاگرد ہوں اور وہ عاجزی اور انکساری کا پیکر تھے جب میں خطاطی کے فن پر پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھنا شروع کیا تو تینوں اساتذہ صوفی صاحب سعدید ی صاحب اور نفیس شاہ صاحب نے بہت رہنمائی کی۔