جامعہ پنجاب اور ایجوکیشن یونیورسٹی ہانگ کانگ میں معاہدہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اور ایجوکیشن یونیورسٹی ہانگ کانگ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعلیم کے فروغ کےلئے معاہدہ طے پا گیا اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کےلئے وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، نائب صدر ایجوکیشن یونیورسٹی ہانگ کانگ پروفیسر ڈاکٹر تائی۔لوک لوئی ، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر، ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق ڈاکٹر رفاقت علی اکبر، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی ودیگر نے شرکت کی۔