وزیراعلی کا انتخاب بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، سماعت 26 مارچ تک ملتوی
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) وزیراعلی بلوچستان کے انتخاب کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے انتخاب کے خلاف درخواست ممبر جوڈیشل کمشن منیر احمد کاکڑ نے دائر کی، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بنچ نے کی عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیا، درخواست گزار کا موقف ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے 64 کے ایوان میں سے اپوزیشن ارکان کی تعداد 36 ہے، موجودہ صورتحال میں وزیراعلی بلوچستان کو ایوان کے مقررہ ارکان کی حمایت حاصل نہیں، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔
انتخاب / چیلنج