چارہ سکینڈل کا چوتھا مقدمہ لالو پرشاد کو عدالت نے مجرم ٹھہرا دیا
لاہور (نیوز ڈیسک) بہار کے سابق وزیراعلیٰ سابق بھارتی وزیر ریلوے اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ 69 سالہ لالو پرشاد یادیو کو سی بی آئی کی عدالت نے چارہ سکینڈل کے چوتھے مقدمے میں مجرم قرار دیدیا۔ جبکہ سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشرا سمیت 12 ملزموں کو بری کر دیا۔رانچی میں سی بی آئی عدالت کے جج شیوپال سنگھ نے لالو پرشاد کے ساتھ دیگر 18 افراد کو بھی مجرم ٹھہرایا۔
ان لوگوں پر 1990ءکی دہائی میں اپنی ادوار حکومت میں جانوروں کیلئے چارہ سکیم کے نام پر 4 کروڑ کے لگ بھگ روپے ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔
لالو پرشاد