اکثریت سے منتخب ہوا کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا: صادق سنجرانی
دالبندین(این این آئی)چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ اکثریت سے منتخب ہوئے ہیں اور کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔ وہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے دالبندین پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ میں نے یہ نشست اکثریت سے جیتی ہے، کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کروں گا اور میرے خلاف عدم اعتماد کی کوئی تحریک نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مہربانی ہے، وہ ساتھ دے رہے ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی میرے ساتھ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو ہمارے بزرگ ہیں، ان سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا۔