آرمی چیف سے 72 گھنٹوں میں شہباز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی‘ ترجمان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان قطعاً کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ایک میڈیا ہاؤس کی طرف سے دو ملاقاتوں کی خبر غلط اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ پیغام دیا۔