اپنے نظریات اور اصولوں کا سودا نہیں کر سکتا‘ مصطفی کمال
کراچی (نیوز رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ میں اپنے نظریات اور اصولوں کا سودا نہیں کر سکتا ہے‘ پاک سرزمین پارٹی کا منشور اور اس کی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے کیونکہ ملک کی ترقی اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی سے مشروط ہے میں تمام زبانیں بولنے والوں اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے محبت کرتا ہوں میں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں کیونکہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تمام قومیتوں کو ایک پرچم تلے جمع کرنے میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس سوسائٹی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی‘ سیکرٹری جنرل رضا ہارون‘ سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ بعدازاں انہوں نے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام کراچی یونیورسٹی میں پہلے پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کیا۔
مصطفی کمال