کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی‘ دوسری ٹرینیں بھی لیٹ
ملتان (نمائندہ خصوصی) شارٹ سرکٹ کے باعث کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ٹرین کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا مال گاڑی کا انجن فیل ہو گیا تیزگام کو کانٹے کی خرابی کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کے لئے جانے والی کراچی ایکسپریس جیسا چیچہ وطنی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تو چار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہی صبح آٹھ بجے کے قریب اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی آگ کو دیکھ کر موقع پر موجود ایک رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری کو فون کیا جنہوں نے فوری طور پر 1122 کو کال کرکے بلوا لیا 1122 نے آدھے گھنٹے کی کوششیں سے آگ پر قابو پا لیا بعد ازاں دو گھنٹے 45 منٹ کے بعد ٹرین کو متبادل انجن فراہم کرکے روانہ کیا گیا ریلوے انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کندیاں سے کراچی کے لئے جانے والی ٹرین کا انجن بہل اور کروڑ لعل عیسن اسٹیشنوں کے درمیان فیل ہو گیا ٹرین کو دو گھنٹے 50 منٹ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا راولپنڈی سے کراچی کے لئے جانے والی تیز گام جب چیچہ وطنی اسٹیشن پر پہنچی تو کانٹے میں خرابی پیدا ہو گئی ٹرین کو پندرہ منٹ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
انجن آگ