مہاجر قوم منقسم نہیں مہاجر پرچم تلے متحد ہے‘ شاہد فراز
کراچی (پ ر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکرٹری جنرل شاہد فراز نے کورنگی زون کے زیراہتمام مشاورتی کونسل کے اجلاس کی فقید المثال کامیابی پر کورنگی زون اور کارکنان کو مبارکباد دی اور مہاجر بزرگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے آفاق احمد کی قیادت اور رہنمائی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر کے ثابت کر دیا کہ مہاجر قوم تقسیم یا منقسم نہیں۔ شاہد فراز نے کہاکہ 18 مارچ کو کورنگی کے بزرگوں اور باشعور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں کورنگی اجلاس میں شرکت کر کے مہاجر مخالف قوتوں کو واضح پیغام دیدیاکہ جب جب مہاجر قوم کو جھکانے یا غلام بنانے کی سازش کی گئی مہاجر بزرگوں نے متحد ہوکر اپنے عزم اور حو صلے سے سازشی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے آج ایک بار پھر مہاجر قوم مہاجر شناخت اور حقوق کیلئے مہاجر پرچم تلے جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔
شاہد فراز