پیپلز پارٹی نے غریب، کسان، ہاری، جاگیردار کو ہمیشہ عزت سے نوازا: بلاول
وہاڑی/ لاہور (نامہ نگار/ نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے سب سے پہلے سیاسی جماعتوں میں ممبر شپ کا آغاز کیا پھر دیگر سیاسی جماعتیں پیپلزپارٹی کی طرز پر چل پڑیں، میری والدہ شہید بی بی بینظیر بھٹو نے بھی اپنے دورِ حکومت میں ممبر شپ کو برقرار رکھا ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو چاہے غریب، کسان ، ہاری ہو اور چاہے جا گیردار، سرمایہ دار اور بز نس مین ہمیشہ عز ت سے نو ا ز ا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلز پارٹی سٹی اور تحصیل کے زیر اہتمام منعقد ہ ورکرز کنو نشن و ممبر شپ تقریب سے بذریعہ ہو لو گرام خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقعہ پر جیالوں کی کثیر تعداد مو جود تھی بلا ول بھٹو زرداری نے مز ید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا میابی سے ہمکنار ہو کر اقتدار میں آئے گی۔ امیدوار قومی اسمبلی و فنانس سیکرٹری جنو بی پنجاب شگفتہ چودھری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے پنجاب چھین لے گی اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ اب میاں نواز شریف کہتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ میاں صاحب آپکو کرپشن کرنے پر نکالا گیا ہے ہمارے قائدین پر کرپشن کا الزام لگانے والے خود کرپشن کی وجہ سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں اس موقع پر اعجاز شاہ ، رانا سلیم، ریحان غازی، بابا محمد یعقوب لنگاہ، عمران صدیق شاہ ودیگر نے بھی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 164میں حالیہ ممبر شپ کرتے ہوئے 40ہزار زائد ممبر شپ کی ہے اور پورے پا کستان میں ضلع وہاڑی میں سب سے زیادہ ممبر بنا کر ایک ریکارڈ قائم کریں گے۔ لاہور سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی اوورسیز کے عہدیداروں نے وفد نے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی اوورسیز کے وفد کی قیادت سید زاہد عباس اور علی اصغر شاہد نے کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کا دفاع کریں۔ دنیا کو بتائیں پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھا رہا ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید نے شدت پسندوں اور دہشت گردوں سے مزاحمت کی۔ موجودہ حکومت کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیجنا تشویشناک ہے۔ ذوالفقار بھٹو نے ہر پاکستانی کو پاسپورٹ بنوانے کا حق دیا تھا۔ آج دنیا بھر میں پاکستانی آباد ہیں۔
بلاول بھٹو