دہری شہریت رکھنے والے سندھ بھر کے کئی افسران گرفت میں نہ آسکے
کراچی (وقائع نگار) دہری شہریت رکھنے والے حکومت سندھ کے متعدد سرکاری افسران و ملازمین تاحال قانون کی پکڑ میں نہیں آسکے۔ بعض افسران پر چند ماہ بعد بیرون ملک جاتے ہیں اور جن ملکوں کی شہریت خود اور اہل خانہ کو دلا رکھی ہے۔ ان ملکوں میں کچھ عرصہ قیام کرکے قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں اور اس دوران حکومت سندھ سے ان کی تنخواہ بھی جاری رہتی ہے۔ ان ملازمین اور افسران نے شعبہ اکاﺅنٹس کے ذمہ داروں کے ساتھ معاملات طے کر رکھے ہیں ان کی نوکری بھی بحالی ہے تنخواہ بھی برقرار رہتی ہے اور وہ دہری شہریت کے مزے لوٹ رہے ہیں اور سرکاری مراعات اور تنخواہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی ملازمت اور کاروبار چلا رہے ہیں۔
دہری شہریت والے افسران