سکھر‘ کالعدم تنظیم کے گرفتار5دہشت گرد عدالت میں پیش‘ جسمانی ریمانڈ
سکھر ( نامہ نگار) سٹی بائی پاس کے قریب مسافر کوچ سے گزشتہ روز پولیس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو پولیس کے سخت پہرے میں دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پانچوں دہشت گردوں کو سات روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے سی ،ٹی ، ڈی کے حوالے کردیا گیا واضح رہے کہ گذشتہ شب خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران سٹی بائی پاس کے مقام سے پانچ دہشتگردوں کو کراچی میں دہشتگردی کی نیت سے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
سکھر/ دہشت گرد