علم وادب اورتعلیمات اسلامی کافروغ امن کے قیام کی ضمانت ہے:شہنشاہ نقوی
کراچی( نیوز رپورٹر)معروف عالم دین اورخطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ علم وادب اورتعلیمات اسلامی کا فروغ امن کے قیام کی ضمانت ہے‘ مسجد باب العلم میں القائم ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلام میں تعلیم کے حصول کی خاص تاکید کی گئی ہے۔ جبکہ علم انبیاء کی میراث ہے‘ لہذا ہمیں اپنے بچوں اورنوجوانوں کو اس طرف راغب کرنا ہوگا تاکہ ہم بھی تعلیم کی دوڑ میں دوسروں کے برابر آسکیں۔